اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی،ای سی سی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیر خزانہ ہوں گے،وزیر اقتصادی امور، وزیر تجارت، وزیر پاور کمیٹی کے رکن ہونگے،وزیر پٹرولیم اور وزیر پلاننگ بھی ای سی سی رکن ہوں گے۔
Read More »پاکستان
اسلام آباد انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو 30مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار
اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 30مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی میٹنگ میں پی ٹی آئی کی درخواست پر غورکیا گیا، اسلام آباد میں اجتماعات کو سکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
Read More »نواب شاہ؛ زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 6افراد جاں بحق
نواب شاہ(پاکستان امیج)نواب شاہ میں زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق واقعہ گاؤں حاجی واحد بخش ڈاہری میں پیش آیا جہاں ڈاہری برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے،فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے جن میں …
Read More »وفاقی حکومت کے اہم فیصلے، 6 اہم ترین شعبوں میں بہتری کیلئے کابینہ کمیٹیاں تشکیل
اسلام آباد (پاکستان امیج)نئی وفاقی حکومت کے قیام کے بعد وفاقی حکومت کے اہم فیصلوں کیلئے وزیراعظم نے ذمہ داریاں تفویض کر دیں، اب سب کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی وزیر خزانہ کے بجائے متعلقہ وزرا کریں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دو کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی خود وزیراعظم کریں گے۔ اس میں سب سے اہم ہے اقتصادی …
Read More »گورنر پنجاب کا انتخاب پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ ہے، چودھری سالک حسین
لاہور(پاکستان امیج)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کا انتخاب پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ ہے،گورنر پنجاب کے فیصلے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی،اس حوالے سے ہم نے کوئی مشورہ بھی نہیں دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہاکہ سمندر پارپاکستانیوں کیلئے وزارت تفصیلی پلان تیار …
Read More »پنجاب اور سندھ کے گورنرہاﺅسز میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریبات
لاہور(پاکستان امیج )حکومت نے اداکار عدنان صدیقی اور اداکارہ سجل علی کو سول اعزازت سے نواز دیا۔ گورنر ہاو¿س پنجاب میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں تعلیم، صحت،کھیل اور فن سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز …
Read More »23مارچ کے موقع پر مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کیلئے اعزازات کا اعلان
راولپنڈی (پاکستان امیج)صدر مملکت نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کے لئے اعزازات کا اعلان کردیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے افسران اور جوانوں میں ایک ستارہ بسالت اور 135 تمغہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یوم پاکستان پریڈ میں لڑاکا طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ، …
Read More »لاہور میں2ملازم خواتین کی ڈکیتی، مالکن کو واش روم میں بند کرکے سب کچھ لے اُڑیں
لاہور (پاکستان امیج) لاہور میں 2گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کرگئیں، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ “آج نیوز” کے مطابق ٹاؤن شپ کےعلاقے میں 2گھریلو ملازمہ کی گھر میں ڈکیتی کا واقعہ سامنے آگیا۔ ملازم خواتین نے مکان مالکن کوواش روم میں بند کیا اور 5 لاکھ نقدی، 15 لاکھ کےزیورات اورغیر ملکی کرنسی …
Read More »اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے منشیات برآمد
اسلام آباد(پاکستان امیج )ائیرپورٹس سکیورٹی فورس نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے دوحہ جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرلی ۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر اسماعیل خان نے ہیروئن ٹرالی بیگ کی پیندے اور آہنی فریم میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران …
Read More »لالچی دیور نے بیوہ بھابھی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے
راولپنڈی (پاکستان امیج )راولپنڈی میں لالچی دیور نے اپنے ہی مرحوم بھائی کی بیوہ اور اس کی بیٹیوں کو مکان میں حصے کی لالچ میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ وہ مکان وراثت نہیں بلکہ مرحوم کے نام پر ہے ۔ ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر کا کہنا ہے کہ ملزم ریاض شاہ متاثرہ بیوہ کا دیور …
Read More »
Pakistan Image