پاکستان

خیبر پختونخوا نے پنجاب کے کاشتکاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی

پشاور(پاکستان امیج)خیبر پختونخوا میں پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے۔ صوبائی محکمہ خوراک کے مطابق پنجاب کے کاشت کاروں سے 7 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ گندم خریدی گئی ہے۔ کسانوں سے 3900 روپے فی من گندم خریدی جا رہی ہے، خریداری کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔ محکمۂ خوراک کا کہنا ہے کہ …

Read More »

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(پاکستان امیج)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کس پلیٹ فارم سے سیاسی کردار ادا کرنا ہے، ابھی فیصلہ نہیں کیا، ایسے پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے جس میں باصلاحیت قیادت مسائل کا …

Read More »

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاکستان امیج ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاءنے شرکت کی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 مئی تک بیرون ملک دورے پر …

Read More »

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(پاکستان امیج ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزنے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لئے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا ، بریک فیل ہونے …

Read More »

سونے کی قیمت میں اچانک بھاری اضافہ ہو گیا

کراچی(پاکستان امیج) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3100 روپے فی تولہ بڑھنے کے بعد قیمت 2 لاکھ 48 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2658 روپے …

Read More »

احسن اقبال کا قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد (پاکستان امیج) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے والی قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 5 ،5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مقابلہ ہوا۔پاکستان …

Read More »

وزیراعظم کی کرغستان میں پاکستانی سفیر کو طلباء کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلباء کو مکمل مدد اور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بشکیک میں پاکستانی سفیر سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی اور انہیں …

Read More »

مریم نواز کی ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت، خطاب بھی کیا

لاہور (پاکستان امیج) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ جیو نیوز کے مطابق مریم نواز نے ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پولیس پر لگے دھبے دھوئیں گے، آئی جی پنجاب پولیس …

Read More »

پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد 10 گھنٹے بعد پرواز واپس کراچی میں اتار لی گئی۔ جیونیوز کے مطابق پرواز پی کے781 اسلام آباد سےکینیڈا کیلئےروانہ ہوئی تھی، روس کی فضائی حدود میں پاکستانی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد پی …

Read More »

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (پاکستان امیج) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے کمرہ عدالت میں موبائل فون لے جانے پرپابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی عملے نے لا کلرک کوموبائل لے جانے سے روک دیا اور وکلا کوبھی کمرہ عدالت کے باہرموبائل جمع کرانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ صحافیوں کے موبائل کمرہ …

Read More »