پی آئی اے کی ٹورنٹو پروازمیں فنی خرابی، 10 گھنٹے بعد واپس کراچی میں اتار لی گئی

اسلام آباد (پاکستان امیج) ٹورنٹو کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروزا میں فنی خرابی پیدا ہونے کے بعد 10 گھنٹے بعد پرواز واپس کراچی میں اتار لی گئی۔

جیونیوز کے مطابق پرواز پی کے781 اسلام آباد سےکینیڈا کیلئےروانہ ہوئی تھی، روس کی فضائی حدود میں پاکستانی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد پی آئی اے حکام کی ہدایت پر بوئنگ 777 طیارے کا رخ کراچی کی طرف موڑا گیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی معمولی نوعیت کی ہے، کپتان نے بحر اوقیانوس پر پرواز سے واپسی کو ترجیح دی، کراچی میں مسافروں کو ایئرپورٹ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کیلئے پرواز کو آج دوپہر ایک بجے روانہ کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *