جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاکستان امیج ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا، تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاءنے شرکت کی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 مئی تک بیرون ملک دورے پر ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کے دورہ امریکا کے باعث جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *