پاکستان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مسجد نبویؐ کے امام کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(پاکستان امیج)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمدالبدیرنے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا،آرمی چیف نے کہاکہ مسجد نبویؐ کے …

Read More »

پنجاب کابینہ نے سرویلنس اور کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز کیلئے 27 کواڈکاپٹرز خریدنے کی منظوری دیدی

لاہور (پاکستان امیج )وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا مشن تیزی سے پایۂ تکمیل کو پہنچ رہا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق کابینہ نے پنجاب میں سرویلنس اور کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز کیلئے 27 کواڈکاپٹرز خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے …

Read More »

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ایکٹیویٹ کرنے کا فیصلہ

لاہور ( پاکستان امیج ) سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس ایم پی اے سلمیٰ بٹ نے ملاقات کی جس میں اہم فیصلے لیے گیے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی کہ نااہل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری اختیارات واپس لیے جائیں اور غیر ذمہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس …

Read More »

شاباش ارشد ندیم ؛نوازشریف کا پاکستانی ایتھلیٹ کی اولمپکس میں شاندار کامیابی پر ٹوئٹ

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے پیرس اولمپکس میں شاندارکامیابی پر ارشد ندیم کو شاباش دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نوازشریف نے کہاکہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

Read More »

قومی اسمبلی ؛ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر ستائشی قرارداد منظور

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی اسمبلی نے پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر ستائشی قرارداد منظور کرلی ۔ نجی ٹی وی چینل اے آ روائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی نے ارشد ندیم کو شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ارشد ندیم کی کامیابی پر قراردادپیش کی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ …

Read More »

حکومت نے چیئرمین ایف بی آر کو سیکرٹری ریونیو کی ذمہ داریاں بھی سونپ دیں

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کو مزید ذمہ داریاں سونپ دیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکرٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے اور وہ تین ماہ یا مستقل طور پر یہ اضافی ذمہ داریاں بھی انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق مکمل اختیارات کے …

Read More »

لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی امتیاز کو پیش کرنے کا حکم

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو 12 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے حاجی امتیاز کی بازیابی کے لیے ان کے اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حاجی امتیاز گوجرانولہ جیل میں ہیں، …

Read More »

انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے سے سوشل میڈیا سائٹس سست روی کا شکار

لاہور (پاکستان امیج ) پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہونے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلیکیشن بھی سست روی کا شکار ہیں۔ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔دوسری جانب واٹس ایپ …

Read More »

پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 100روپے تک سستا

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب میں 20کلو آٹے کا تھیلا 100روپے تک سستا ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے نجی آٹا سستا کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،محکمہ خواک نے صوبے میں نجی گندم اور آٹا کی نئی قیمت مقرر کردی،پنجاب کے اضلاع میں 20کلو آٹے کا تھیلا 20تا100روپے سستا کردیا گیا۔ سرکاری قیمت سے زائد …

Read More »

مقابلہ حسن میں بیٹی کی شکست دیکھ کر باپ کی ایسی حرکت کہ پولیس نے گولیاں مار دیں

لاہور (پاکستان امیج) امریکی ملک برازیل کے الٹامیرا میں منعقد ہونے والے مقابلہ حسن میں بیٹی کی چوتھی پوزیشن آنے پر والد نے ججوں پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب واقعہ 28 جولائی کو مقابلہ حسن کے اختتام کے بعد پیش آیا۔ مقابلہ ختم ہونے …

Read More »