آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مسجد نبویؐ کے امام کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(پاکستان امیج)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمدالبدیرنے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا،آرمی چیف نے کہاکہ مسجد نبویؐ کے امام کی آمد پاکستانی عوام کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

امام مسجدنبویؐ نے کہاکہ پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم ترین مقام ہے،خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار مثالی ہے،دونوں رہنماؤں نے پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کااظہار کیا۔امام مسجدنبویؐ نے امت مسلمہ کے امن، استحکام اور اتحاد کیلئے دعا بھی کی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *