پاکستان

22سے 25جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )نے کہاکہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا سیپل 22جولائی سے شروع ہو گا، 22سے 25جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشو ں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 23سے 24جولائی کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے،راولپنڈی، گوجرانوالہ، …

Read More »

پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ،وزیر اعلیٰ کے پی نے منظوری دیدی

پشاور (پاکستان امیج )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید بس سروس منصوبہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے منظوری خیبر پختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں دی، یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلے گا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بس سروس چمکنی سے براستہ …

Read More »

پنجاب میں 200 سے 500 یونٹ والے صارفین کو سولر پینل دینے کیلئے تجاویز پر غور

لاہور (پاکستان امیج) پنجاب میں 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل دینے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ “جیو نیوز ” کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں سولر پینل کی قسط کی مالیت اور اس کی ادائیگی کے …

Read More »

9 مئی کے فسادیوں کیلئے سیاست میں کوئی جگہ نہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور (پاکستان امیج)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو جماعت ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لئے خطرہ ہو اس کا وجود ہی ناقابل برداشت ہے۔ 9 مئی کے فسادیوں کیلئے سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا …

Read More »

مخصوص نشستوں کے معاملے پر فیصلہ کون کرے گا۔۔ ؟رانا ثناء اللہ نے بتا دیا

کراچی (پاکستان امیج) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ جب سپیکر کے پاس آئے گا تو وہ فیصلہ کریں گے،(ن )لیگ کبھی دو کشتیوں میں سوار نہیں ہوتی،( ن )لیگ کا ہر معاملہ پر بہت واضح مؤقف ہوتا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ہمارے پاس ٹھوس شواہد …

Read More »

پی ٹی آئی رہنماﺅں نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائرکردی

اسلام آباد (پاکستان امیج)چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کرا دی گئی۔ شکایت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور شبیر احمد نے مشترکہ طور پر دائر کی ہے۔جوڈیشل کونسل میں دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان الیکشن کمیشن …

Read More »

راولپنڈی میں چوری کی بڑی واردات، سیلاب کی اطلاع دینے والا پورا سسٹم ہی چوری ہو گیا 

راولپنڈی (پاکستان امیج )راولپنڈی کے نالہ لئی پر سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا خود کار سسٹم چوری ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق واسا کے واٹر لیول گیج سٹیشن پر چوری کی انتہائی حیران کن واردات ہوئی ، چور نالہ لئی 15 برساتی نالوں میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا مکمل سسٹم چوری کر لے گئے اور کسی …

Read More »

صحافت کے ساتھ شاہزیب خانزادہ ایک اور کام کے بھی ماہر نکلے ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور (پاکستان امیج )پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار شاہزایب خانزادہ اپنے سخت سوالات اور جاندار تجزیے کی بدولت جانے جاتے ہیں لیکن ان کا نیا ٹیلنٹ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں سامنے آ یاہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی صحافی شاہزیب خانزادہ کی اپنی بہن کی شادی میں پنجابی گانے پر رقص کی …

Read More »

ملک کے کن شہروں میں تیز بارشیں اور ہوائیں چلیں گی ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

کراچی(پاکستان امیج) وفاقی دارالحکومت اور شہر قائد سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، وسطی و جنوبی پنجاب ، سندھ اورشمال مشرقی جنوبی بلوچستان میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر …

Read More »

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا ،تردید کی

اسلام آباد(پاکستان امیج )اگرچہ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ خصوصی نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر عمل کرے گا لیکن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز دراصل سپریم کورٹ کے فیصلے کی واضح تردید ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران اور اپنے فیصلے میں کہہ دیا ہے …

Read More »