صوبائی خبریں

حکومت سے مذاکرات کرنے والی پی ٹی آئی کمیٹی کے پاس اختیارات نہیں : بیرسٹر علی ظفر کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (پاکستان امیج )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو فیصلے کا اختیار نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور دونوں کمیٹیوں کے اراکین کا پہلا اجلاس گزشتہ روز اسپیکر چیمبر …

Read More »

توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخ کرانے میں ناکام

اسلام آباد (پاکستان امیج) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کی …

Read More »

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(پاکستان امیج) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم کا دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 …

Read More »

آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، کوئی ہمیں روک نہیں سکتا: اسد قیصر

پشاور ( پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، کوئی ہمیں روک نہیں سکتا۔ پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو …

Read More »

بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

دکی(پاکستان امیج)بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ ٹوڑ دیا، علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ضلع دکی کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے سولرپلیٹوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دوسری جانب وادی نیلم کے سیاحتی مقامات اڑانگ کیل اور اپر گریس …

Read More »

کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(پاکستان امیج) کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ شنجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے …

Read More »

سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

راولپنڈی(پاکستان امیج ) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں تدریسی اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کے لئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز جاری کر دیں، ڈسٹرکٹ، تحصیل ایجوکیشن افسران اور اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ گائیڈ لائنز پر عمل درآمد …

Read More »

بلوچستان حکومت نے 30 ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان حکومت نے 30 ہزار باہمت باصلاحیت اور ہنر مند نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے بیرون ملک بھجوانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جرمنی، رومانیہ اور سعودی عرب سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق بلوچستان کے بے روزگار نوجوانوں کی آخر سن لی …

Read More »

این اے 262 کوئٹہ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

کوئٹہ(پاکستان امیج)این اے 262 کوئٹہ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 262 کوئٹہ کی نشست پر پولنگ 16 جنوری 2025ء کو ہوگی۔ نشست مسلم لیگ ن کے منحرف رکن عادل بازئی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ شیڈول کے مطابق 2 دسمبر کو ریٹرنگ افسر پبلک نوٹس جاری کریں …

Read More »

وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کر دی گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کر دی گئی،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کئی روز تعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث تعلیم کا حرج ہوا، تعلیمی اداروں میں کل سے ہفتے کا دن ورکنگ ڈے گردانا …

Read More »