بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری کا 42 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

دکی(پاکستان امیج)بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ ٹوڑ دیا، علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ضلع دکی کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے سولرپلیٹوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دوسری جانب وادی نیلم کے سیاحتی مقامات اڑانگ کیل اور اپر گریس نے برفباری کے بعد سفیدی چادر اوڑھ لی ہے۔

سندھ کے شہروں میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی جبکہ کراچی میں آج سے وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پیرکے روز سب سے کم درجہ حرارت لہیہ میں منفی 8، اسکردو، گوپس، ہنزہ میں منفی3 اور کالام میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *