این اے 262 کوئٹہ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری

کوئٹہ(پاکستان امیج)این اے 262 کوئٹہ کی خالی نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 262 کوئٹہ کی نشست پر پولنگ 16 جنوری 2025ء کو ہوگی۔ نشست مسلم لیگ ن کے منحرف رکن عادل بازئی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔

شیڈول کے مطابق 2 دسمبر کو ریٹرنگ افسر پبلک نوٹس جاری کریں گے، 4 دسمبر سے 6 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 7 دسمبر،جانچ پڑتال 12 دسمبر کو ہوگی۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 22 دسمبر کو جاری ہوگی، امیدوارو کو انتخابی نشانات 24 دسمبر کو الاٹ کئے جائیں گے، حلقے میں ووٹنگ 16 جنوری جمعرات کو ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *