190 ملین پاؤنڈز ریفرنس: بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(پاکستان امیج) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم کا دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہو ئیں۔عدالت نے بشریٰ بی بی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہ کروائے گئے۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت پر مزید کارروائی پیر 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

مسلسل کھانسی میں آرام کے لیے شہد اور ادرک سمیت چند گھریلو تدابیر

لاہور(پاکستان امیج )موسم کی تبدیلی کے ساتھ نزلہ، زکام اور کھانسی کی شکایات عام ہوجاتی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *