صوبائی خبریں

چمن کے راستے 70 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان باشندے وطن واپس بھیج دیے گئے

چمن(پاکستان امیج )پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک چمن کے راستے 70 ہزار سے زائد افغان باشندے وطن واپس جا چکے ہیں، جن میں سے 12 ہزار سے زائد صرف چمن سے غیرقانونی طور پر مقیم افراد تھے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی …

Read More »

دشمن کا غرور توڑنے والی افواجِ پاکستان کی جرأت اور بہادری نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دشمن کا غرور توڑنے والی افواجِ پاکستان کی جرأت اور بہادری نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے مودی سرکار یہ گمان کیے بیٹھی تھی کہ پاکستان کمزور ہے، لیکن افواجِ پاکستان نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ دشمن کی تکبر پر مبنی سوچ کو وہ …

Read More »

قلات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

قلات(پاکستان امیج)بلوچستان کےضلع قلات اور گردونواح میں 3 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکی شدت 3.0، گہرائی 11کلومیٹر ہے،زلزلے کا مرکز قلات سے 35 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا،زلزلے کے …

Read More »

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 21کلومیٹر، مرکز کوئٹہ سے 125کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا …

Read More »

تربت ،کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار3افراد جاں بحق

کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ کے علاقے میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار3افراد جاں بحق ہو گئے۔ شنجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے تربت میں ایم 8شاہراہ پر بلیدہ کراس کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں ٹکرہو گئی، حادثے میں موٹر سائیکل سوار3افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، جاں بحق اور …

Read More »

سوراب، بتگو ایریا میں فائرنگ، 5 افراد شدید زخمی — سابق وزیر اعلی کے نائب رحیم بخش سمیت پانچ افراد شدید زخمی

سوراب(پاکستان امیج )سوراب کے بتگو ایریا میں قبائلی رہنما کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ زہری کے نائب رحیم بخش سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، …

Read More »

پنجگور،نجی بینک میں ڈکیتی،چارکروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے ذرائع

پنجگور(پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں جمعرات کے روز ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں ایک ایکسیو گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اسلامی بینک پر دھاوا بول دیا اور 4 کروڑ 65 لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔   عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد انتہائی منظم انداز …

Read More »

پاکستان کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے، میر سرفراز بگٹی

سوئی(پاکستان امیج )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو یہاں سوئی، کشمور روڈ منصوبے کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متعدد اہم ترقیاتی اور قومی نوعیت کے اعلانات کئے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کی زراعت، تعلیم، معیشت اور قومی سلامتی کے حوالے سے حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے …

Read More »

ریٹائرڈ فیڈرل لیویز اہلکاروں کی پنشن و تنخواہوں سے متعلق اجلاس، پالیسی فارمولا طے پا گیا

کوئٹہ(پاکستان امیج)صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی کے زیر صدارت ریٹائرڈ فیڈرل لیویز ملازمین کے پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کا کڑ ، اسپیشل سکریٹری داخلہ عبد الناصر دوتانی، ڈی جی لیویز عبد الغفار مگسی اور فیڈرل لیویز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ یہ اجلاس کابینہ …

Read More »

بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی، بلوچستان میں چار افراد اور سینکڑوں مویشی ہلاک

کوئٹہ(پاکستان امیج )بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ سینکڑوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری سے فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں …

Read More »