کوئٹہ(پاکستان امیج)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ثقافت زندگی ہے اور قومیتوں کے وجود کی علامت ہے ہزارہ قوم کو ان کی خوبصورت ثقافت و ثقافتی دن کی خوشیاں مبارک ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تنظیم نسل نو ہزارہ مغل کے زیر اہتمام پروقار و شاندار ثقافتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …
Read More »صوبائی خبریں
وزیر اعلی بلوچستان کا آواران اور تربت میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر گہرے اطمینان کا اظہار
کوئٹہ (پاکستان امیج) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے آواران کے علاقے گِشکور اور تربت شہر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جس پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بروقت ردعمل …
Read More »تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
خضدار (پاکستان امیج)تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل زہری کے علاقہ نورگامہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگئے جس کی شناخت خالد لاشاری کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
Read More »وزیر اعلیٰ بلوچستان ضلع پشین میں غیر قانونی الاٹمنٹوں کو منسوخ کرے، سردار امجد ترین
پشین(پاکستان امیج) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے ضلعی ایگزیکٹیوز کا اجلاس زیر صدارت ضلعی سیکرٹری عمر خان ترین منعقد ہوا۔اجلاس میں پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سردار امجد خان ترین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں تنظیمی کارکردگی کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا جس پر تفصیلی بحث ہوئی اور بعد میں رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ …
Read More »خاران، لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ، سرکاری اسلحہ لے اڑے
خاران(پاکستان امیج)خاران یکمچ روڈ پر واقع لیویز چیک پوسٹ بٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، دوران حملہ ناکہ بندی بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق، مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک سرکاری بندوق ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ اس واقعے کے متعلق تاحال سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے واضح رہے کچھ …
Read More »مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ
کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق چمن شہر میں ایک ہفتے کے دوران فی کلو چکن کی قیمت میں 200 سے 250 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ چند روز قبل 550 سے 600 روپے کلو میں فروخت ہونے والا چکن اب 800 روپے …
Read More »تندور مالکان کےاحتجاج پر تندوری روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر
کوئٹہ (پاکستان امیج)کوئٹہ میں 320 گرام تندوری روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی۔پرائس کنڑول کمیٹی نے ایک ماہ قبل 360 گرام روٹی کی قیمت 30 مقرر کی تھی، جس پر تندور مالکان نے احتجاج کیا تھا۔ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی نے روٹی کے وزن میں 40 گرام کی کمی کردی۔
Read More »بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم نے کہا کہ گرم علاقوں کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کل سے شروع ہو ں گی ،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈھائی ماہ کی تعطیلات 31جولائی تک جاری رہیں گی۔
Read More »دالبندین, پولیس کا خفیہ اطلاع پر چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید، ایک حملہ آور ہلاک
چاغی(پاکستان امیج )دالبندین پولیس کی خفیہ اطلا ع پر ایئرپورٹ روڈ پر واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں موجود حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بالاچ اور صفی اللہ شہید ہوگئے، جبکہ ڈی ایس پی زخمی ہو گیا۔ایس پی چاغی کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ ہفتے پولیس گاڑی پر ڈاکوں …
Read More »بلوچستان میں شدید گرمی، 20 مئی تک درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان
کوئٹہ(پاکستان امیج )محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور 20 مئی تک درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں، خصوصا بچوں، خواتین اور بزرگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شدید گرمی سے بچا کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ …
Read More »
Pakistan Image