پنجگور،نجی بینک میں ڈکیتی،چارکروڑ روپے سے زائد لوٹ کر فرار ہوگئے ذرائع

پنجگور(پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں جمعرات کے روز ایک بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں ایک ایکسیو گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اسلامی بینک پر دھاوا بول دیا اور 4 کروڑ 65 لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد انتہائی منظم انداز میں آئے، بینک کے عملے کو یرغمال بنایا اور چند منٹوں میں کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔ واردات کے دوران ہوائی فائرنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں، جبکہ بینک کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ واردات کسی منظم گروہ کی کارستانی لگتی ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر پنجگور نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے جبکہ بینک سکیورٹی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

 

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *