قلات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

قلات(پاکستان امیج)بلوچستان کےضلع قلات اور گردونواح میں 3 اعشاریہ صفر شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق زلزلہ پیمامرکز کےمطابق زلزلےکی شدت 3.0، گہرائی 11کلومیٹر ہے،زلزلے کا مرکز قلات سے 35 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا،زلزلے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہےکہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں 4.9 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *