پاکستان

پرویز خٹک نے الیکشن مزید آگے جانے کی خواہش ظاہر کردی لیکن کیوں؟ وجہ بھی بتادی

ایبٹ آباد (پاکستان امیج) پی ٹی آئی پارلمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی, ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، معاملہ عدالت گیا تو اور وقت لگے گا, چاہتے ہیں الیکشن مزید آگے جائیں، ہمیں تیاری کے لیے وقت مل جائے گا. ایبٹ آباد میں …

Read More »

سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف

اسلام آ باد (پاکستان امیج) ملکی تاریخ میں پہلی بارچینی کی فی کلو قیمت کی ڈبل سنچری ہوگئی،سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف کرلیا گیا۔ ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے حالیہ ہفتے کے اعدادوشمار جاری کر دئیے، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 25 …

Read More »

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

لاہور(پاکستان امیج)انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، جلا وگھیرا وکرنے اور شیرپا پل پر انتشار انگیز تقاریر کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے ان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ جج عبہر گل خان نے پولیس …

Read More »

پراسیکیوٹر جنرل نیب نے مدت مکمل ہونے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا، وجہ کیا بیان کی؟

اسلام آباد (پاکستان امیج) پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر نےمدت پوری ہونے سے پہلے ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی، پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر نہیں کر سکتا۔ نیب ترمیمی قانون کالعدم ہونے پر …

Read More »

چیئرمین پی ٹی آئی کو جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا جائے گا یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

لاہور (پاکستان امیج) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمران خان …

Read More »

‘ملک ہے تو ہم سب ہیں، سیاست کی بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہئے’،معاشی صورتحال پر آصف زرداری بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

کراچی (پاکستان امیج) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، ہم سب کو سیاست کی بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے الیکشن کمیشن پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے …

Read More »

لکی مروت میں گیارہ ہزار واٹ کی لائن پرکام کرتے 4 ٹیکنیشن کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لکی مروت (پاکستان امیج) لکی مروت میں گیارہ ہزار واٹ کی لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے چار ٹیکنیشن جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے تتر خیل کے قریب 4 ٹیکنیشن گیارہ ہزار لائن پر کام کر رہے تھے کہ اس دوران گرڈ اسٹیشن سے بجلی اچانک بحال کردی گئی، جس کے باعث چاروں …

Read More »

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کے درمیان لفظی گولہ باری میں اضافہ

لاہور (پاکستان امیج)پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے رہنماو¿ں کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ کو لے کر لفظی گولہ باری میں اضافہ ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ کیا بلاول بھٹو کو نہیں پتا کہ نئی مردم شماری نوٹیفائی ہوگی تو حلقہ بندیاں ہوں گی؟ جب مردم شماری …

Read More »

شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(پاکستان امیج) شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہینِ عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔ عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ آئی جی …

Read More »

پاکستان بار کونسل نےججز کو بلا سود قرض فراہم کرنے کے منصوبے کو غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان بار کونسل نے 11 ججز کو بلا سود قرض دینے کے منصوبے کو غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور عوامی پیسے کا ضیاع قرار دےد یا ۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق ملک اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے ، اس طرح کے حالات میں پنجاب کی …

Read More »