ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کے درمیان لفظی گولہ باری میں اضافہ

لاہور (پاکستان امیج)پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے رہنماو¿ں کے درمیان عام انتخابات کی تاریخ کو لے کر لفظی گولہ باری میں اضافہ ہورہا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ کیا بلاول بھٹو کو نہیں پتا کہ نئی مردم شماری نوٹیفائی ہوگی تو حلقہ بندیاں ہوں گی؟ جب مردم شماری کو نوٹیفائی کیا گیا تو کیا ان کو نہیں پتا تھا کہ الیکشن آگے جائیں گے؟ کس کے کہنے پر مردم شماری نوٹیفائی کی گئی؟لیگی رہنما نے کہا کہ جمہوری ہونے کے ساتھ آپ کو حقیقت پسند بھی ہونا چاہیے، جس شہر میں آپ موبائل فون لے کر نہیں گھوم سکتے وہاں کون سرمایہ کاری کرے گا۔دوسری جانب رانا ثنااللہ نے کہا کہ فروری میں عام انتخابات پر کوئی گھبراہٹ نہیں، نواز شریف الیکشن مہم میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔
لیگی رہنماو¿ں کے بیان پر جواب دیتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حسن مرتضیٰ نے کہا کہ طلال چوہدری پہلے تنظیم سازی پر توجہ دیں پھر پنجاب میں ہمارا سیاسی مقابلہ کریں، الیکشن 90 دن کے اندر اندر لازمی ہیں، حلقہ بندیاں 90 دن کے اندر انتخابات کرانے میں رکاوٹ نہیں، انتخابات الیکشن کمیشن کو کروانے ہیں، (ن) اور جے یو آئی نے نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *