اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان بار کونسل نے 11 ججز کو بلا سود قرض دینے کے منصوبے کو غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور عوامی پیسے کا ضیاع قرار دےد یا ۔
پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق ملک اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے ، اس طرح کے حالات میں پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے ججز کو قرض دینے کے لیے کروڑوں روپے جاری کرنا غیر مناسب ہے ، ججز کی تنخواہیں اور مراعات پہلے ہی بہت زیادہ ہیں ، ججز سے توقع کرتے ہیں کہ وہ قرضوں کے پیش کش کو مسترد کردیں گے، نگران حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی آفر کو فوری طور پر واپس لے۔ وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام شدید مہنگائی میں پس رہی ہے، عام آدمی کو 20 سے 25 فیصد شرح سود پر قرض دیا جاتا ہے ۔
Pakistan Image