سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف

اسلام آ باد (پاکستان امیج) ملکی تاریخ میں پہلی بارچینی کی فی کلو قیمت کی ڈبل سنچری ہوگئی،سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف کرلیا گیا۔

ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے حالیہ ہفتے کے اعدادوشمار جاری کر دئیے، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ پشاور اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور راولپنڈی میں چینی کی فی کلوقیمت 195 روپے تک ہوگئی۔ اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 25 روپے تک بڑھی، حالیہ ہفتے راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے تک بڑھی، ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *