پاکستان

5سال کیلئے نہیں، تاحیات پارٹی کو تحلیل کیا گیا ہے،ممبر الیکشن کمیشن اکرام اللہ کا شعیب شاہین کو جواب

اسلام آباد(پاکستان امیج)توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں دوبارہ انٹراپارٹی الیکشن کرانے کو تیار ہیں،نشان لیکر 5سال کیلئےپارٹی تحلیل کردی گئی،ممبراکرام اللہ نے کہاکہ 5سال کیلئے نہیں، تاحیات پارٹی کو تحلیل کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیس …

Read More »

تحریک انصاف پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہو گئے

پشاور(پاکستان امیج) انتخابی نشان سے محروم تحریک انصاف پر پارلیمانی سیاست کے دروازے بند ہوگئے ہیں۔ الیکشن رولز 2017 کے رولز 94 کے مطابق آئندہ انتخابات میں آزاد امیدوار کامیابی کی صورت میں اسی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکیں گے جسے الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان جاری کیا ہوا۔ رولز کے تحت تحریک انصاف کے آزاد امیدوار کامیابی کی صورت …

Read More »

بلاول کی زبان پر افسوس ہے، تہذیب میں رہ کر بات کریں، مریم اورنگزیب

لاہور(پاکستان امیج) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی زبان پر افسوس ہے، وہ تہذیب میں رہ کر بات کریں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حاضری لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول بھٹو …

Read More »

لاہور ہائیکورٹ؛ انتخابی نشان واپسی کیس میں اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس

لاہور(پاکستان امیج) امیدواروں سے انتخابی نشان واپس لینے کے کیس میں عدالت نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔ ہائی کورٹ میں الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215 کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 روز میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ …

Read More »

شیخ رشید کی رشتہ داروں سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس

راولپنڈی(پاکستان امیج) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی رشتہ داروں سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔ سانحہ 9 مئی سے متعلق درج 12 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سماعت کی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو 26 …

Read More »

اے این ایف آپریشن؛ انتہائی خطرناک نشہ آور گولیوں کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

پشاور(پاکستان امیج) اینٹی نارکوٹکس فورس کی ایک کارروائی میں انتہائی خطرناک نشہ آور گولیوں کی بھاری کھیپ پکڑی گئی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس میں پشاور کے چرگانوں چوک سے چارسدہ منشیات لے جانے والا منشیات فروش گرفتار کرلیا گیا، جس کی نشاندہی پر ایک خفیہ گروہ کے خلاف …

Read More »

محمد نوازشریف آج قومی اسمبلی کے اپنے حلقے این اے 130 کا دورہ کریں گے

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف آج قومی اسمبلی کے اپنے حلقے این اے 130 کا دورہ کریں گے، اپنے حلقہ کے عوام، کارکنوں ، عہدیداروں اور نوجوانوں سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی راہنما بلال یاسین کی میزبانی میں ہونے والی تقریب اور ریلی میں قائد محمد نوازشریف کے علاوہ سینئر نائب صدر اور چیف …

Read More »

انتخابات میں فوج تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی وزارت داخلہ نے انتخابات میں فوج تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی، کابینہ کی منظوری کے بعد فوج تعینات کی جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری …

Read More »

پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام چیلنج کر دیا

لاہور (پاکستان امیج )تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ نے وکیل سمیرا کھوسہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں مؤقف …

Read More »

لاہور ہائیکورٹ نےعمران خان کی 9 مئی کے کیسز میں ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور (پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کیسز میں عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی …

Read More »