پی ٹی آئی امیدوار سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام چیلنج کر دیا

لاہور (پاکستان امیج )تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا الیکشن کمیشن کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سلمان اکرم راجہ نے وکیل سمیرا کھوسہ ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف 1996 سے الیکشن کمیشن میں بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ ہے۔

درخواست گزار این اے 128 سے پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار ہے۔ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرنے پر انتخابی نشان واپس لیا گیا۔ پارٹی تاحال موجود ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں بطور آزاد امیدوار ڈی کلئیر کردیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ڈی کلئیر کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کا امیدوار درج کرنے کا حکم دے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *