محمد نوازشریف آج قومی اسمبلی کے اپنے حلقے این اے 130 کا دورہ کریں گے

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف آج قومی اسمبلی کے اپنے حلقے این اے 130 کا دورہ کریں گے، اپنے حلقہ کے عوام، کارکنوں ، عہدیداروں اور نوجوانوں سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی راہنما بلال یاسین کی میزبانی میں ہونے والی تقریب اور ریلی میں قائد محمد نوازشریف کے علاوہ سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف بھی شریک ہوں گی، نوازشریف عوام اور ملک کی ترقی کے اپنے وژن کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ وہ حلقہ این اے 130 لاہور سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں حلقہ کے عوام کی ترقی کے لئے اقدامات کا بھی ذکر کریں گے اور ریلی کا آغاز موہنی روڈ لاہور سے ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *