پاکستان

انتخابات میں دونوں حلقوں سے کامیاب ہوں گا،جہانگیر ترین

لودھراں(پاکستان امیج)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہاہے کہ بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکلے ہوئے ہیں،میں دونوں حلقوں سے کامیاب ہوں گا،استحکام پاکستان پارٹی کے تمام امیدوار کامیاب ہونگے۔ لودھران میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ ووٹ بڑی طاقت ہے تمام لوگ ووٹ کاسٹ کریں ضائع مت کریں،ان …

Read More »

صدر مملکت عارف علوی بھی ووٹ کاسٹ کر دیا، سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں

کراچی(پاکستان امیج)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں۔ صدر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کیلئے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ کی رائے مانگی ہے۔ یہ …

Read More »

‘خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں ‘نوازشریف نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پیغام جار ی کر دیا

لاہور (پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف اور مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 128 میں ماڈل ٹاون کے پولنگ سٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد نوازشریف نے کہا کہ خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، ملک میں ایک پارٹی کی اکثیریت حکومت ضروری ہے ، الیکشن میں ایک جماعت …

Read More »

موبائل فون سروس کی بندش وفاقی حکومت کے اختیار میں ہے،نگران وزیر اطلاعات سندھ

کراچی(پاکستان امیج)نگران وزیر اطلاعات سندھ وزیراحمد شاہ کاکہناتھا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردی کی وجہ سے موبائل فون سروس بند کی گئی،موبائل فون سروس کی بندش وفاقی حکومت کے اختیار میں ہے،دہشتگردی واقعات کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر احمد شاہ کاکہناتھا کہ کراچی میں ہم بڑے نقصان سے بچ …

Read More »

انتخابات 2024، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیغام جاری کر دیا

لاہور (پاکستان امیج)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عام انتخابات کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آج پولنگ ڈے امن و امان سے گزرے گا۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے امن وامان کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں، شہریوں کے تحفظ کیلئے اضافی …

Read More »

نوازشریف اور مریم نواز نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا

لاہور(پاکستان امیج )پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف اور مریم نواز اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے NA 128 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے ماڈل ٹاون کے پولنگ سٹیشن پہنچے جہاں پاکستان استحکام پارٹی کے امیدوار عون چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ یاد رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 128 میں ن لیگ نے سیٹ …

Read More »

ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی

اسلام آباد(پاکستان امیج) ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی، اسلام آباد، راولپنڈی کے بیشتر علاقوں میں موبائل سگنلز بند، انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر، تمام موبائل نیٹ ورکس، فور جی انٹرنیٹ بند کردیا گیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے …

Read More »

عام انتخابات؛ ڈی جی رینجرز کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی(پاکستان امیج) ڈی جی رینجرز سندھ نے عام انتخابات کے تناظر میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ شہر قائد کی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے سوک سینٹر،کارساز، ڈرگ روڈ ، مزار قائد،داؤد چورنگی، انڈس چورنگی، کورنگی ، قیوم آباد ، نرسری ، لسبیلہ ،گولیمار، بورڈآفس ، …

Read More »

کئی حلقوں میں پولنگ بروقت شروع نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات

اسلام اآباد(پاکستان امیج)ملک بھر میں پولنگ کا وقت صبح 8 بجے شروع ہونے کے باوجود کئی حلقوں میں پولنگ کا عمل بروقت شروع نہیں ہو سکا، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، جڑواں شہر راولپنڈی، لاہور، کراچی ، پشاور سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں کے مختلف پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ کا …

Read More »

بلاول بھٹو زرداری کا موبائل سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ

لاڑکانہ(پاکستان امیج) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے موبائل سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ایکس” (ٹوئٹر) پر بیان میں پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل سروس فوری طور پربحال ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پارٹی …

Read More »