انتخابات میں دونوں حلقوں سے کامیاب ہوں گا،جہانگیر ترین

لودھراں(پاکستان امیج)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہاہے کہ بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکلے ہوئے ہیں،میں دونوں حلقوں سے کامیاب ہوں گا،استحکام پاکستان پارٹی کے تمام امیدوار کامیاب ہونگے۔

لودھران میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ ووٹ بڑی طاقت ہے تمام لوگ ووٹ کاسٹ کریں ضائع مت کریں،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کیلئے اگلے پانچ سال انتہائی اہم ہیں،سربراہ آئی پی پی نے کہاکہ موبائل فون سروس کی معطلی پر حیران ہوں ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *