انتخابات 2024، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیغام جاری کر دیا

لاہور (پاکستان امیج)نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عام انتخابات کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آج پولنگ ڈے امن و امان سے گزرے گا۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے ہر ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے امن وامان کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں، شہریوں کے تحفظ کیلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اورتمام حساس پولنگ سٹیشن پر کیمرے لگا دئیے گئے ہیں۔ ووٹ لوگوں کا حق ہے،ڈرنے کی ضرورت نہیں،عوام کا تحفظ کریں گےالحمد اللہ الیکشن کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں،اللہ خیر کرے گا،شہریوں کو مکمل تحفظ دیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *