لاہور (پاکستان امیج )لاہور کے حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر، چیف آرگنائزر مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا ۔
لاہور ہائی کورٹ میں درخواست آزاد امیدوار شہزاد فاروق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ این اے 119 لاہور 3 کے تمام 338 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ( ن) کی مریم نواز 83855 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
Pakistan Image