حکومت سازی: نواز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات شروع

لاہور(پاکستان امیج) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے وفد کی جاتی امراء میں ملاقات جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور ایم کیوایم کی قیادت کے درمیان اہم سیاسی بات چیت جاری ہے، پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نواز اور دیگر لیگی رہنما بھی ملاقات میں شریک ہیں۔

ایم کیوایم وفد کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کر رہے ہیں، وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال بھی شامل ہیں۔

ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

قبل ازیں رائیونڈ آمد پر مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایم کیو ایم قائدین کا استقبال کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *