(ن) لیگ کا سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ( ن) نے سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر اتفاق کر لیا، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ظہیر چنہڑ کے نام پر غورکیا جارہا ہے۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز” کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے قائد میاں نوازشریف کی سربراہی میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں مجتبیٰ شجاع الرحمان کے نام پر سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے اتفاق کر لیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے ظہیر چنہڑ کے نام پر غورکیا جارہا ہے۔پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں بھی ان ناموں کی منظوری لئے جانے کا امکان ہے ۔

یاد رہے کہ مجتبیٰ شجاع الرحمان وزیر خزانہ اور وزیر ایکسائز پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *