پاکستان

سریے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا

لاہور(پاکستان امیج) لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 5ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 4سے 5ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے، لوکل سریا 2 لاکھ 36 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے سے …

Read More »

چار سیاسی جماعتوں کے پاس ایک فارم 45ہیں، ایم کیو ایم کے فارم 45مختلف ہیں،وکیل سیف الرحمان کے الیکشن کمیشن میں دلائل

اسلام آباد(پاکستان امیج)الیکشن کمیشن میں این اے 235اور 236کے انتخابی عذرداری کیسز کی سماعت کے دوران وکیل سیف الرحمان نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن ان درخواستوں پر فیصلہ سنا سکتا ہے، چار سیاسی جماعتوں کے پاس ایک فارم 45ہیں، ایم کیو ایم کے فارم 45مختلف ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں …

Read More »

میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)ضلع میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں 3ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،لا اینڈ آرڈر صورتحال کے باعث رینجرز تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرلی،رینجرز تعیناتی میں توسیع کا فیصلہ پنجاب …

Read More »

سپریم کورٹ؛ مبینہ دھاندلی پر انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

اسلام آباد(پاکستان امیج) سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار علی خان کو پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ علی خان نامی شہری کی انتخابات کالعدم قرار دے کر نئے انتخابات کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت …

Read More »

شہریار آفریدی ایم پی او کیس؛ ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی مسترد

اسلام آباد(پاکستان امیج) پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے ایم پی او جاری کرنے کے کیس میں ایس ایس پی جمیل ظفر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے معافی مانگ لی۔ ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور توہین عدالت …

Read More »

مالی سال 23-24؛ بجٹ خسارے کے تخمینے میں 14 فیصد اضافہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)نگران وفاقی حکومت نے بجٹ خسارے کا تخمینہ 14 فیصد بڑھا دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ سالانہ قرض پروگرام کے تحت نگران وفاقی حکومت نے بجٹ خسارے کا تخمینہ 14 فیصد اضافے کیساتھ 7.5 ہزار ارب روپے سے بڑھا کر 8.54 ہزار ارب روپے کردیا ہے، جو کہ ملکی معیشت کا 8 فیصد ہے، اس طرح …

Read More »

عالمی بینک کے پروگرام سلیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف

کراچی(پاکستان امیج)عالمی بینک کے تعاون سے چلائے جانیوالے پروگرام سلیکٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں، اختیارات کا غیر قانونی استعمال ہونیکا انکشاف ہوا ہے۔ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو بے ضابطگیوں، عہدے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کرنیوالے افسر کو محکمے سے نکال دیا گیا، منیجر ایچ آر نے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری اسکول …

Read More »

پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے دوران بدنظمی، ٹینٹ اکھاڑ دیا گیا

کراچی (پاکستان امیج) سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے دوران بدنظمی کے سبب ٹینٹ اکھاڑ دیا گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے محکمہ تعلیم کے گریڈ 16 کی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، این ای ڈی یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں ٹیسٹ کے دوران شدید بدنظمی کے دوران …

Read More »

انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (پاکستان امیج) انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے ڈالر 39 پیسے اضافے سے انٹربینک میں 279 روپے 75 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔ گذشتہ روز ڈالر انٹربینک میں 279 روپے 36 پیسے کے ریٹ پر بند ہوا تھا۔

Read More »

سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے فحش مواد فوری ہٹانے کا حکم جاری کر دیا

کراچی(پاکستان امیج) سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے فحش مواد کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی نے سوشل میڈیا پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس دوران وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ فیملی وی لاگننگ کے نام پر فحاشی کو فروغ دیا …

Read More »