کراچی (پاکستان امیج )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 279.10 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ گزشتہ روز ڈالر279.20 روپے پر بند ہوا تھا ۔
Read More »پاکستان
الیکشن کمیشن بھی عوام کی امنگوں پر اپنا فیصلہ سنائے،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ عوام نے اپنا فیصلہ 8 فروری کو سنا دیا ہے،الیکشن کمیشن بھی عوام کی امنگوں پر اپنا فیصلہ سنائے،الیکشن کمیشن نے آج تک ہمارے آئینی وقانونی حق کا تحفظ نہیں کیا،ہم نے ہر بار الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو …
Read More »لاہور ہائیکورٹ؛ تحریم الٰہی اور سائرہ انور کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ نے تحریم الٰہی اور سائرہ انور کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں راسخ الٰہی اور تحریم الٰہی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کے معاملے پر سماعت ہوئی،جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے عدم پیشی پر تحریم الٰہی …
Read More »بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، پنجاب میں آج بادل برسنے کا امکان
کراچی (پاکستان امیج) مغربی ہواؤں کی آمد سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی جبکہ شہر قائد کراچی میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بارکھان اور کوہلو میں بارش ہوئی جبکہ برفباری کی وجہ سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ …
Read More »پیٹرول کی قیمت میں کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ شہریوں کیلئے پریشان کن خبر
اسلام آباد (پاکستان امیج) وفاقی حکومت نے بجلی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔ نجی ٹی وی” دنیا نیوز” نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پیٹرول ساڑھے 4 روپے جبکہ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے …
Read More »عالمی منڈی میں گیس 45 فیصد سستی ہو گئی
کراچی (پاکستان امیج )عالمی منڈی میں تین ماہ کے دوران گیس کی قیمت 45 فیصد تک کم ہو گئیں ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عالمی گیس کی قیمت ایک ڈالر 61 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو پر آ گئی ہے ۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 10 پیسے کمی ہوئی …
Read More »پختونخوا میں دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی
مردان(پاکستان امیج) پختونخوا میں دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس میں ایس پی شہید اور ڈ ی ایس پی سمیت 3 اہل کار شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے زڑمتہ میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر حملہ کیا گیا، جس میں گولی لگنے سے ایس پی اعجاز خان …
Read More »وی لاگر اسد طور 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
اسلام آباد(پاکستان امیج)جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر کی عدالت نے وی لاگر اسد طور کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وی لاگر اسد طور کو اسلام آباد کچہری میں پیش کردیا، اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اعلیٰ …
Read More »کراچی ائرپورٹ؛ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کرنسی اور سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام
کراچی(پاکستان امیج) ائرپورٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت سے زائد کی کرنسی اور سونا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینکاک جانے والی پرواز پر ایک مسافر کی جانب سے 16 ملین روپے مالیت کی کرنسی اور بھاری مقدار میں سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام …
Read More »بجلی کے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ، نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد(پاکستان امیج) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین پر ایک اور بم گراتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے پانچ پیسے کا اضافہ کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ اضافہ جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے صارفین پر 66 …
Read More »
Pakistan Image