پیٹرول کی قیمت میں کتنے اضافے کا امکان ہے ؟ شہریوں کیلئے پریشان کن خبر

اسلام آباد (پاکستان امیج) وفاقی حکومت نے بجلی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔

نجی ٹی وی” دنیا نیوز” نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، پیٹرول ساڑھے 4 روپے جبکہ ڈیزل 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔مٹی کا تیل 2 روپے 92 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہے، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 29 فروری کو وزارت پیٹرولیم کو بھجوائے گا۔وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کریں گی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہوں گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *