کوئٹہ (پاکستان امیج) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی اور صوبائی ایگزیکٹیوز کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین رضامحمد رضا کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کی جانب این اے 251 پر ہارے ہوئے امیدوار کی نوٹیفیکیشن کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کیا گیا اورالیکشن کمیشن کے اس جمہوریت دشمن اور ناجائز بقیہ
اقدام کے خلاف20 فروری کو تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرکےالیکشن کمیشن کے اس ناروا فیصلے کو مسترد کریں۔ اس سلسلے میں پارٹی کا مرکزی احتجاجی مظاہرہ سہ پہر 3 بجے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ سے برآمد ہوگا اور شہر کے مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے بعد باچا خان چوک پر احتجاجی جلسہ عام میں تبدیل ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی عوامی رائے کے تحفظ اور خوشحال خان کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کے حصول تک احتجاجی تحریک کو جاری رکھے گی۔ بیان میں پارٹی کے ذیلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موثر احتجاج کیلئے بھر پور تیاریاں کریں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرکے جمہوریت پسندی کا ثبوت دیں۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image