گوادر میں 16سال بعد ریکارڈ موسلادھار بارش، حالات ابتر

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان کے شہر گوادر میں 16 سال بعد فروری میں ریکارڈ موسلادھار بارشوں کے بعد حالات ابتر ہوگئے، اربن فلڈنگ سے نظام زندگی متاثر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سسٹم کے تحت گوادر میں فروری کے مہینے میں اب تک سب سے زیادہ 125 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گوادر میں سن 2008 کو فروری کے مہینے میں 38ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔

دوسری جانب، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر گوادر ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن بندش کا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

سی اے اے کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث گوادر ایئرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے بند کر دیا گیا، ایئرپورٹ کے ایپرن، ٹارمک اور دیگر ایریاز میں 6 انچ تک پانی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *