کھیل

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی پاکستان کی کوچنگ کیلئے ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے مستعفی

میلبورن (پاکستان امیج)سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اورایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے آسٹریلوی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ جیسن گلیسپی کا ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ کا ایک سال باقی تھا ، جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کے طورپر کام کر رہے تھے۔دوسری …

Read More »

عثمان خان نے بھاری رقم پر قومی ٹیم کو ترجیح دے کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے

ابوظہبی (پاکستان امیج) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹر عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان کرکٹر نے پاکستان کی خاطر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ بورڈ کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کا …

Read More »

میچ کے بعد ویرات کوہلی کی بیٹی سے ویڈیو کال کرتے ہوئے تصویر وائرل

نئی دہلی (پاکستان امیج) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے بعد بچوں سے ویڈیو کال پر گفتگو کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ویرات کے لیے اپنی بیٹی وامیکا کو اس بات پر …

Read More »

قومی ٹیم کا نیا کپتان کون ہو گا ؟ سلیکشن کمیٹی نے نام چیئرمین پی سی بی کو بھجو ادیا

لاہور (پاکستان امیج )نئی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے تجاویز چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو بھجوا دی ہیں ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کےمطابق سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کا نام کپتان کیلئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیاہے ۔ محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو کپتان کے حوالے سے ذمہ داری سونپی تھی …

Read More »

پاکستان اور انڈیا کے درمیان سیریز کا امکان پیدا ہو گیا، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

کینبرا (پاکستان امیج) کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا کہنا ہے اگر ہمیں موقع ملتا ہے تو پاک بھارت کرکٹ سیریز کرا کے اچھا محسوس ہو گا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہو کلے نے ایم سی جی میں پاک انڈیا فینز کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو …

Read More »

’جب ٹیم ہارتی ہے تو سب کہتے ہیں کپتان نے ہروایا ہے اور ۔۔‘ شاہین شاہ آفریدی پھٹ پڑے

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان ٹی ٹوئنٹی اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ جب پہلی مرتبہ مجھے لاہور قلندرز کی کپتانی کی پیشکش کی گئی تھی تو میں اس وقت بہت چھوٹا تھا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے سی ای او ثمین …

Read More »

کپتانی کا معاملہ، شاہد آفرید ی نے اپنے داماد شاہین آفریدی کیلئے آواز بلند کر دی

کراچی(پاکستان امیج) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد شاہین شاہ آفریدی کے حق میں آواز بلند کر دی ہے ۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں رمضان المبارک فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کو کپتانی کی ذمہ داری دی گئی تو اُسے وقت بھی …

Read More »

کیا بابراعظم کو دوبارہ کپتان بنایا جارہاہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور(پاکستان امیج ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے پریس کانفرنس میں کپتان کے تقرر پر تبصرے کے بعد نئے کپتان سے متعلق افواہوں میں اضافہ ہو گیا، قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے سابق کپتان بابراعظم کا نام ایک بار پھر گردش کرنے لگا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بااختیار …

Read More »

آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے ون ڈے اور ٹی 20سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی اور یہ تمام 6 میچز چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 نومبر کو گابا اور دوسرا 16نومبر کو …

Read More »

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی، مزید استعفوں کا امکان

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دیدیا ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی،میٹنگ میں ڈائریکٹرز کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے …

Read More »