آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور(پاکستان امیج)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے ون ڈے اور ٹی 20سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی اور یہ تمام 6 میچز چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 نومبر کو گابا اور دوسرا 16نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ رات کو کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز کا آغاز 4 نومبر سے ہو گا، پہلا ون ڈے 4 نومبر میلبرن، دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ جبکہ تیسرا ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *