کھیل

پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

لاہور(پاکستان امیج) پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ تین بہنیں پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں ایک ساتھ شریک ہوں گی جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔تین پاور لفٹر بہنیں سیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل ایشین پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئیں۔ایونٹ میں …

Read More »

بھارتی کرکٹ بورڈ کا روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنے کا اعلان

نئی دہلی(پاکستان امیج)بھارتی کرکٹ بورڈ نے روہت شرما کو ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہاہے کہ ہمارا اگلا ہدف چیمپیئنز ٹرافی اور ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ ہے،مجھے بھروسہ ہے روہت شرما کی قیادت میں انڈیا یہ دونوں ایونٹس جیتے گا،جے شاہ کا مزید کہناتھا کہ پچھلے ایک …

Read More »

چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت؛ بھارت پھر آنکھیں دیکھانے لگا

کراچی(پاکستان امیج)چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے حوالے سے بھارت پھر ناز نخرے دکھانے لگا، ٹیم کے پاکستان آنے کا معاملہ رواں ماہ آئی سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں زیرغور آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں پوری طرح بحال ہوچکی ہیں، تمام چھوٹی بڑی ٹیمیں دورہ کرچکیں اور آنے والے سیزن میں بھی ٹاپ …

Read More »

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز اور ریڈ بال کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ بعدازاں قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر بھی جائیں گے۔اس کے علاوہ …

Read More »

بابراعظم کی کپتانی، ڈومیسٹک سسٹم کیسا ہو؟ مشاورت کیلئے سابق کرکٹرز طلب

لاہور(پاکستان امیج)بابراعظم کی کپتانی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹریکچر پر مشاورت کیلئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز کو لاہور طلب کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کیلئے بابراعظم کی کپتانی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پیر کے روز 30 سے 35 انٹرنیشل کرکٹرز سے ملاقات کریں گے۔ …

Read More »

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ، پاکستان اور بھارت کا میچ آج کتنے بجے ہو گا؟

لاہور (پاکستان امیج )ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے 8ویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیم آج ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے ایجبسٹن کرکٹ سٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، جس میں سابق کرکٹرز شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق، سعید اجمل کے علاوہ حریف ٹیم کے یوسف پٹھان، …

Read More »

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے بھارت سے کس ملک مستقل طور پر منتقل ہونے کی تیاری شروع کر دی ؟ بڑی خبر

ممبئی (پاکستان امیج) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار فتح دلوانے والے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے دونوں بچوں کے ساتھ مستقل طور پر ممبئی سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی اور انوشکا بھارت میں شور شرابے اور کروڑوں مداحوں سے دور …

Read More »

بھارتی ٹیم کا استقبال، روہت شرما کو ادھیڑ عمر خاتون کے بوسے، ویڈیو وائرل ہوگئی

ممبئی (پاکستان امیج) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب ممبئی ایئر پورٹ پر ہہنچی جہاں اُن کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی شہر سمندر کنارے امڈ آیا۔اس دوران میرین ڈرائیو پر بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ’وکٹری پریڈ‘ ہوئی۔ …

Read More »

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول سامنے آ گیا

لاہور (پاکستان امیج )پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالی ٹیسٹ سیریز کا ممکنہ شیڈول منظر عام پر آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ ٹیم 17 اگست کو پاکستان پہنچے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست، دوسرا ٹیسٹ 30 اگست جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 3 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز آئی …

Read More »

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردی گئیں

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف 7ٹیسٹ میچز کھیلے گا، ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان 21سال میں پہلی بارسہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا، سہ فریقی …

Read More »