بابراعظم کی کپتانی، ڈومیسٹک سسٹم کیسا ہو؟ مشاورت کیلئے سابق کرکٹرز طلب

لاہور(پاکستان امیج)بابراعظم کی کپتانی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے اسٹریکچر پر مشاورت کیلئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز کو لاہور طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کیلئے بابراعظم کی کپتانی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پیر کے روز 30 سے 35 انٹرنیشل کرکٹرز سے ملاقات کریں گے۔

سابق کرکٹرز سے ڈومیسٹک سسٹم پر فیڈ بیک کے بعد تجاویز پر عمل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیمپئنز کے نام سے شروع ہونے والے تین نئے ٹورنامنٹ پر بھی کرکٹرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

قبل ازیں محسن نقوی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی سے متعلق ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے رپورٹ جمع کروادی ہے جبکہ کپتان بابر اعظم کو تبدیل کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کپتان کو تبدیل کرنے سے متعلق سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *