کراچی(پاکستان امیج)پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز اور ریڈ بال کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
بعدازاں قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر بھی جائیں گے۔اس کے علاوہ جیسن گلیسپی کی کل لاہور میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
Pakistan Image