لاہور(پاکستان امیج)پنجاب یونیورسٹی کے مڈٹرم امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب یونیوسٹی کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے امتحانات ایک ہفتے بعد ہوں گے،پنجاب یونیورسٹی میں کلاسز جاری رہیں گی۔
Read More »پاکستان
پی ٹی آئی احتجاج، قصور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں مقدمات درج
قصور(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پرقصور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر لیڈرشپ 300افراد پر مقدمہ درج کرلیاگیا،25نامزد اور 300کے قریب نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،مقدمے میں دہشتگردی، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات شامل ہیں۔ ادھرگوجرانوالہ کے علاقے …
Read More »پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج میں شرکت کیلئے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے قافلے روانہ ہوگئے
کے پی کے(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں احتجاج میں شرکت کیلئے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے قافلے روانہ ہوگئے۔ صوابی سے احتجاج کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔ گنڈا پور دوپہر کے وقت پشاور سے اپنی گاڑی میں صوابی روانہ ہوگئے جہاں سے وہ کنٹینر پر سوار ہوں گے۔ علی امین …
Read More »پی ٹی آئی احتجاج: قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے مقدمات درج ہوں گے، آئی جی اسلام آباد
اسلام آباد(پاکستان امیج)آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی احتجاج کے …
Read More »لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں پولیس میں جھڑپیں، بتی چوک پر مظاہرے کا اعلان
اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے، جس کے باعث شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ لاہور لٹن روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا، جس کے بعد متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ لاہور: پولیس …
Read More »ملک میں پولیو کے مزید تین کیسز رپورٹ، تعداد 55ہوگئی
اسلام آباد(پاکستان امیج)ملک میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آنے کے بعد پولیو کیسز کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کی ریجنل لیبارٹری نے بھی تین پولیو کیسز کی تصدیق کر دی جس کے مطابق پولیو کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بچی پولیو …
Read More »ضلع کُرم بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے، کے پی حکومت لاپتا ہے، بلاول بھٹو
اسلام آباد(پاکستان امیج)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کُرم میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع کُرم بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے، خیبرپختونخواحکومت لاپتا ہے، 3 دنوں میں 80 شہری قتل ہو چکے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ضلع کُرم میں لوگ اپنے گھروں …
Read More »پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد میں 135 بلاکنگ پوائنٹ قائم، بعض مقامات پر شہریوں کو گزرنے کی اجازت
اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے اتوار کی صبح بند کر دیے گئے۔ تاہم بعض مقامات پر کنٹینرز کے بیچ میں سے ایک گاڑی کا راستہ چھوڑا گیا۔ پولیس کی مزید نفری پہنچنا شروع ہوگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے …
Read More »ملک کو کنٹینرستان بنادیا، چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں ، بیرسٹر سیف
پشاور(پاکستان امیج)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں پر اسٹریٹ فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حواس باختہ حکومت نے پاکستان کو کنٹینرستان بنایا ہوا ہے، جعلی سلطنت کو دوام دینے کے لئے چچا بتیھجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔ پشاور سے جاری بیان میں کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت …
Read More »پی ٹی آئی کا احتجاج، اڈیالہ جیل کی طرف جانیوالے راستے مکمل طور پر سیل
راولپنڈی(پاکستان امیج)پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اڈیالہ جیل کی طرف جانے والے راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ جیل جانے والی مرکزی شاہراہ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل روڈ پر جگہ جگہ پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ جیل جانے والے راستے پر …
Read More »
Pakistan Image