پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال سے برآمدی شعبوں کو 450 ارب روپے کا نقصان

کراچی(پاکستان امیج) ملک میں گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال سے برآمدی شعبوں کو 450 ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل، نٹ وئیر ریڈی میڈ ولیدر گارمنٹس، ٹاول سیکٹر سمیت دیگر برآمد کنندہ شعبوں نے 9روزہ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے بعد سی فریٹ چارجز میں غیر معمولی اضافے اور بحری جہازوں میں کنسائنمنٹس کے لیے مطلوبہ …

Read More »

نظام مفلوج ہوچکا ہے، انتظامی یونٹس کا قیام ضروری ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی (پاکستان امیج)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پورا نظام مفلوج ہوچکا ہے، ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام ضروری ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر واقع گورنمنٹ ڈسپنسری کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اٹھارہ سال میں وفاق کی جانب سے سندھ حکومت کو …

Read More »

وزیراعظم کا بارشوں و سیلاب متاثرین کی مالی معاونت اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم نے بارشوں و سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کی ہدایات جاری کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ ملک میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں انہوں نے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت …

Read More »

عمران خان کی اسپتال منتقلی کے حکم کی خلاف ورزی، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست

اسلام آباد(پاکستان امیج) عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ سیاسیخبریں اور تجزیے پڑھنا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں سپریم کورٹ کے 18 اگست …

Read More »

حیدرآباد سکھر موٹر وے سے پہلے پنجاب کا نیا منصوبہ، سندھ کا وفاق سے اعتراض

کراچی(پاکستان امیج)حیدر آباد سکھر موٹروے سے پہلے پنجاب میں نیا بڑا منصوبہ شروع کیے جانے پر سندھ نے وفاق سے اعتراض کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک اجلاس میں سندھ حکومت نے وفاق کے دہرے رویے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ سندھ نے حیدرآباد سکھر موٹر وے پر کام شروع ہونے سے پہلے پنجاب میں نئے …

Read More »

ڈیجیٹل معیشت کیلیے اہم قدمم، ورچوئل اثاثہ جات کی 10 لائسنس کیٹیگریز متعارف

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور ورچوئل اثاثہ جات کے تحفظ کے لیے شفاف ریگولیٹری نظام متعارف کرا دیا۔ حکومت کی جانب سے 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں ورچوئل اثاثہ جات کے لیے لائسنسنگ نظام کی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے۔ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی نے لائسنسنگ ریگولیشنز جاری کرنے کے ساتھ پورٹل …

Read More »

ملائیشین وزیر داخلہ کی صدر مملکت اور ہم منصب سے ملاقاتیں، سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر گفتگو

اسلام آباد(پاکستان امیج) ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین ناسوتیون بن اسماعیل نے صدر مملکت اور ہم منصب محسن نقوی سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قانون نافذ کرنے، انسداد دہشت گردی، منشیات …

Read More »

پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو عوامی تحریک آگے بڑھائیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور(پاکستان امیج)امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی ختم نہ کی گئی تو عوامی تحریک آگے بڑھائیں گے۔ لاہور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ جب جماعت اسلامی کا لانگ مارچ شروع ہو گا تو وہ 3 دن میں ختم نہیں ہو گا۔ واضح رہے …

Read More »

پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔ پیٹرولیم دویژن کے ذرائع کے مطابق رات 12 بجے سے اس اضافے کا اطلاق ہو جائے گا اور کابینہ سے منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 9 …

Read More »

سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ سول سروس کنڈکٹ رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا کے استعمال پر رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کا …

Read More »