پاکستان

قائداعظم محمد علی جناح کا یوم وفات، گورنر اور وزیراعلیٰ کی مزار پر حاضری

کراچی(پاکستان امیج ) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی۔ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزرا، مشیر، معاونین خصوصی اور ایڈیشنل آئی جی بھی …

Read More »

عوام کے لیے روٹی بھی مہنگی، آٹے کا 50 کلو تھیلا 8 ہزار روپے تک پہنچ گیا

کراچی(پاکستان امیج) گزشتہ سال گندم کی بھرپور پیداوار کے باوجود ملک میں آٹا مسلسل مہنگا ہو رہا ہے اور بعض علاقوں میں 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 8 ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ پاکستان کی غیر جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (نان جی ایم) گندم عالمی منڈی میں پریمیم کے بجائے رعایتی نرخ پر فروخت ہو رہی …

Read More »

ملک میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا فروغ، طویل مدتی سرمایہ کاری بڑھانے کی تجویز

کراچی(پاکستان امیج) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس کے فروغ کے لیے اہم اصلاحات تجویز کردی ہیں۔ ان تجاویز کے تحت رئیل اسٹیٹ سے آمدن اور متعلقہ اثاثوں کا کم از کم تناسب 75 فیصد سے کم کرکے 65 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ایس ای سی پی نے اسپانسرز، ڈائریکٹرز اور …

Read More »

سندھ میں 500 ای وی بسز کی خریداری اور لاجسٹکس پارک کی منظوری کا فیصلہ

کراچی(پاکستان امیج) محکمہ ٹرانسپورٹ نے لاجسٹکس پارک کے قیام اور 500 الیکٹرک بسز کی خریداری کے منصوبوں کی سندھ کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایس ایم ٹی اے بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں صوبے میں ماس ٹرانزٹ نظام کی توسیع، جدید اور …

Read More »

میر رضا قتل کیس: ضیا لنجار نے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی

کراچی(پاکستان امیج) وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے میر رضا کیس سے متعلق بنائے گئے جوڈیشل کمیش میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی۔ میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائےگئے جوڈیشل کمیش کا اجلاس جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں ہوا جس دوران وزیرداخلہ سندھ کمیشن میں پیش ہوئے اور غیر مشروط معافی مانگ لی۔ جسٹس عمر …

Read More »

سہیل آفریدی انتظامیہ غافل، خیبر کا ایک اور سرکاری اسکول زبوں حالی کا شکار، 200 طلبہ کے لیے صرف 2 اساتذہ

خیبرپختونخوا(پاکستان امیج)(ضلع خیبر کے علاقے ورمنڈومیلہ میں 1975 میں تعمیر ہونے والا بوائز پرائمری اسکول خستہ حالی کا شکار ہے، جہاں 200 طلبہ کو خطرناک عمارت اور صرف 2 اساتذہ کے سہارے تعلیم دی جا رہی ہے۔ خیبر بختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے ورمنڈومیلہ میں قائم بوائز پرائمری اسکول کی عمارت کئی دہائیوں سے عدم توجہی کا شکار ہے …

Read More »

حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنماؤں کے پہلے سے جاری وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا …

Read More »

صرف ایک دن میں ڈرائیونگ لائسنس ملے گا! ای بائیک اسکیم میں شامل افراد کیلئے بڑی سہولت

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت کی ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس اسکیم میں درخواست دینے والے طلبہ کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل آسان کردیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے صوبے بھر کے لائسنسنگ مراکز کو ای بائیک اسکیم کے طلبہ کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سی ٹی اوز …

Read More »

ڈالر 279 ، پاؤنڈ 378 اور یورو 325 روپے سے اوپر! جانیں غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔ 10 ستمبر 2026 کو اپ ڈیٹ ہونے والے اوپن مارکیٹ ریٹس کے مطابق امریکی ڈالر کی خریداری قیمت 278 روپے جبکہ فروخت 278 روپے 50 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 375 روپے 75 پیسے میں خریدا اور 378 روپے 70 پیسے میں فروخت …

Read More »

گرمی برقرار رہے گی یا بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

لاہور(پاکستان امیج)گرمی ستائے گی یا بادل بھی برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم اوربارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت برقرارہے اورشہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کی پیشگو ئی …

Read More »