گرمی برقرار رہے گی یا بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی

لاہور(پاکستان امیج)گرمی ستائے گی یا بادل بھی برسیں گے ؟ محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم اوربارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت برقرارہے اورشہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کی پیشگو ئی کی گئی ہے۔
شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
بارش کہاں ہوگی ؟
موسم کا حال بتانے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آ ج موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں بعض مقامات پربارش ہوسکتی ہے، اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان اور بالائی کے پی کے میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
اسلام آباد میں صبح کے اوقات میں شہر اقتدار کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا جو دن کے اوقات میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی کی صورتحال
شہر قائد کراچی کی بات کریں تو وہاں مطلع جزوی ابرآلوداور پارہ 27 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، شہرمیں ہوائیں چلنے سے موسم بہتر رہے گا جبکہ کراچی کا فضائی معیار تسلی بخش قراردیا گیاہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *