پاکستان

افغانستان سے مذاکرات، پاکستان کا چین کو انکار

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان نے چین سے کہا ہے کہ وہ طالبان حکومت کے ساتھ عدم رابطہ کی اپنی موجودہ پالیسی جاری رکھے گا کیونکہ کابل حکومت کالعدم ٹی ٹی پی اور افغان سرزمین سے کام کرنے والے دیگر دہشت گرد گروپوں کی موجودگی پر اپنا موقف تبدیل کرنے میں ناکام ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان کے ساتھ …

Read More »

شالیمار کے بعد پاکستان ایکسپریس بھی محراب پور کے مقام پر حادثے کا شکار

راولپنڈی (پاکستان امیج ہ)شالیمار ایکسپریس کے بعد کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین پاکستان ایکسپریس بھی محراب پور کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق ریلیف ٹرین روہڑی سے روانہ ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس محراب پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ یہ واقعہ ضلع …

Read More »

خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، موسم سرد ہوگیا

پشاور(پاکستان امیج)مغربی سسٹم کے زیر اثر خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ پشاور شہر و نواح میں موسم سرد ہوگیا، گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش سے موسم میں تبدیلی آگئی۔ بارش سے جاتی ہوئی سردی دوبارہ لوٹ آئی۔ چترال لوئر کے علاقے گرم چشمہ میں گزشتہ روز ایک …

Read More »

وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہونگی ؟ فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر جمعہ ،ہفتہ ،اتواراورپیر کو چار دن عید کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسپارکو اور محکمہ موسمیات نے اس سال تیس روزے مکمل ہونے کی پیشگوئی کر …

Read More »

طیارے کے استعمال پر افواہیں، پنجاب حکومت نے قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے سرکاری طیارے کے استعمال سے متعلق جھوٹی افواہیں اور پروپیگنڈا پھیلانے والوں کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری جیٹ کے استعمال سے متعلق جھوٹی مہم چلانے والوں کے خلاف ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ …

Read More »

ریال، درہم اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کتنا مستحکم؟ 15مارچ2026 کے غیرملکی کرنسی ریٹس

کراچی(پاکستان امیج)پاکستان سمیت دنیا بھر میں غیر ملکی کرنسیوں کی شرحِ مبادلہ کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ درآمدات، برآمدات، بیرونی ادائیگیوں، ترسیلاتِ زر اور سرمایہ کاری کا بڑا دارومدار انہی نرخوں پر ہوتا ہے۔ پاکستان جیسی درآمدی ضروریات پر انحصار کرنے والی معیشت میں امریکی ڈالر اور دیگر بڑی کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ بھی وسیع معاشی اثرات …

Read More »

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، 15مارچ 2026 کو فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہوئی ہے، ہفتے کو مسلسل تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں 8 ہزار 500روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔سونے کے یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 24 قیراط کے …

Read More »

ہدف پورا کرلیا گیا ؟ مریم نواز کا نگہبان دسترخوان پروگرام اختتامی لمحات میں داخل

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے رمضان کے دوران چلائے جانے والے ریلیف پروگرام نگہبان دسترخوان کے حوالے سے کہا ہے کہ صوبے بھر میں یہ تقریباً اپنے ہدف تک پہنچ چکا ہے حالانکہ مختلف اطلاعات میں اس پروگرام کے حوالے سے تضاد سامنے آیا ہے۔ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ رمضان نگہبان ریلیف پیکج اپنے آخری مرحلے …

Read More »

مٹی کا تیل فی لیٹر 39 روپے 20 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 358 روپے ایک پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 105روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 …

Read More »

پنجاب حکومت کا جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے سرکاری جہاز کے استعمال کے بارے میں جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں کی ایک جان بوجھ کر بدنیتی پر مبنی مہم چلائی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے اس میں …

Read More »