اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔ ترجمان پاکستانی دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار نے کشیدگی میں کمی کیلئے تمام کوششوں کی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا، …
Read More »پاکستان
محکمہ موسمیات کی ملک میں بارشوں اور برف باری کی پیشگوئی
لاہور (پاکستان امیج) محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پنجاب اور اسلام آباد میں 6 سے 9 اپریل کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال …
Read More »مسیحی برادری کے لیے جو کچھ ہوسکا وہ کروں گا: عطاء تارڑ
لاہور (پاکستان امیج) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دی اور بہتری کے لیے اقدامات کا عزم کیا۔ عطاء تارڑ نے لاہور میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھائی کہ ہم مسیحی برادری کے حقوق کے محافظ ہیں، میری کوشش ہوتی ہے …
Read More »حج 2026، وفاقی وزیر مذہبی امور نے مبارک سفر کی پہلی پرواز کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(پاکستان امیج)سردار محمد یوسف نے ریاض پہنچ کر حج 2026 کے انتظامات سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو سعودی عرب روانہ ہو کر وہاں پہنچے گی۔ ریاض آمد پر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے عہدیداران نے وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع …
Read More »خلیجی جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کی پذیرائی
نیویارک(پاکستان امیج)امریکا اسرائیل جنگ بندی کے لیے پاکستان کے بطور ثالث سامنے آنے کو دنیا بھر میں بھرپور طور پر سراہا جا رہا ہے۔ بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے بھی ایران کو مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف کرلیا۔ فرسٹ پوسٹ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ نے چیلنجز کے باوجود ڈائیلاگ اور سفارت کاری …
Read More »گیس بحران، حکومت کا گھریلو صارفین کیلیے مزید کٹوتیوں پر غور
اسلام آباد(پاکستان امیج)ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث توانائی کی عالمی ترسیل متاثر ہونے سے پاکستان میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے پیش نظر حکومت گھریلو صارفین کے لیے گیس کی مزید کٹوتیوں پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق توانائی سے متعلق قائم کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں گیس راشن بندی کی …
Read More »خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی،خواتین اوربچوں سمیت 30 افراد جاں بحق 85 زخمی ہوگئے
پشاور(پاکستان امیج)پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کردی۔ خیبرپختونخوا میں ہونےوالی بارشوں سےگھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 30 افراد جاں بحق جبکہ 85 افراد زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں 20 بچے، 5 خواتین اور …
Read More »موٹر سائیکل مالکان کیلئے ریلیف پیکیج کا آغاز، فیول سبسڈی کیسے لیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
اسلام آباد(پاکستان امیج)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث موٹر سائیکل مالکان کیلئے ریلیف پیکیج کا آغاز کردیا ہے۔ فیول سبسڈی کیسے لی جائے؟ اس کے طریقہ کار بھی اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی مریم نواز حکومت نے رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کو فیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کردیا۔ حکام …
Read More »سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ، 4 اپریل 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب؟
کراچی (پاکستان امیج)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 7 ہزار روپے سے زائد کی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا پھر مہنگا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ سونے کی یہ قیمتیں آج دوپہر تک برقرار رہیں گی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا …
Read More »ڈالر اور ریال کی قیمت کہاں پہنچ گئی؟ 4 اپریل 2026 کے غیرملکی کرنسی ریٹس
کراچی (پاکستان امیج)پاکستان میں غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں روزانہ کی بنیاد پر اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی معیشت، مہنگائی اور تجارتی سرگرمیوں پر پڑتا ہے۔ اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں جاری تازہ ترین شرحِ مبادلہ نہ صرف درآمد کنندگان بلکہ عام شہریوں کے لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے، کیونکہ …
Read More »
Pakistan Image