وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہونگی ؟ فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر جمعہ ،ہفتہ ،اتواراورپیر کو چار دن عید کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسپارکو اور محکمہ موسمیات نے اس سال تیس روزے مکمل ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے اس طرح عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا قوی امکان ہے۔

شوال کے چاند کی رویت سے متعلق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو منعقد ہو گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق انیس مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

شوال کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *