پاکستان

بہاولپور سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی

حیدرآباد(پاکستان امیج) مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن سہتو سٹاپ پر بہاولپور پنجاب سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک حادثہ مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ ذرائع …

Read More »

ملکی گیس کے شعبے سے بڑی خوشخبری، بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا

لاہور (پاکستان امیج)ملکی گیس کے شعبے سے بڑی خوشخبری، ضلع گھوٹکی میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔ کنویں سےچارکروڑ اسی لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کا یومیہ حاصل ہوگی،گیس کا ذخیرہ ماری انرجیز نے دریافت کیا،شیئرہولڈرز کو پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ ماری انرجیز کےمطابق شمس ون نامی کنویں سے3075 میٹرگہرائی پرجنوری میں گیس کےآثارملے،کنویں سے چارکروڑ 80 لاکھ …

Read More »

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان میں شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (بروز جمعرات) بمطابق 29 رمضان المبارک کو کوہسار بلاک وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں …

Read More »

کراچی میں طوفانی بارش، مختلف حادثات میں ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ نے فوری نوٹس لے لیا

کراچی(ٌپاکستان امیج)کراچی میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث پیش آنے والے افسوسناک حادثات میں بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 11 میں عمارت گرنے اور مواچھ گوٹھ میں دیوار گرنے کے نتیجے میں اب تک 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں …

Read More »

سونے کی قیمتیں آسمان سے نیچے آ گریں، اچانک بڑی کمی ریکارڈ

کراچی(پاکستان امیج)سونے کی قیمتوں میں آج عالمی و مقامی مارکیٹوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں یکدم 243 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 767ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں …

Read More »

مکران کی نسیمہ کریم بلوچ کمرشل پائلٹ بننے کے لیے تیار

کراچی(پاکستان امیج)بلوچستان کے ساحلی علاقے مکران کی نسیمہ کریم بلوچ کی ساحل سے آسمان کی بلندیوں تک اڑان، کمرشل پائلٹ بننے کا خواب کچھ دوری پررہ گیا. صنف نازک ہونے کے باوجود مردوں کیلیے مخصوص سمجھے جانیوالے شعبہ ہوابازی میں قدم رکھا،نسیمہ اپنی فلائنگ ٹریننگ کے 130 گھنٹے مکمل کر چکی ہیں، 200 فلائنگ آورزمکمل کرنے کے بعد وہ باقاعدہ …

Read More »

پنجاب حکومت؛ لاہور کا حسن اور ورثہ بحال کرنے کے لیے تاریخ ساز فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت کا حسن اور ورثہ بحال کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ہیرٹیج ایریازریوائیول کا اجلاس ہوا، جس میں شہر کی سڑکوں، سرکاری کالجز اور یونیورسٹیوں کے پرانے نام بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں …

Read More »

عید کے بعد عمران خان رہائی تحریک، کارکنوں کو متحرک کرناپارٹی کیلیے مشکل ہوگیا

لاہور(پاکستان امیج)عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے اندر کارکنوں کو متحرک کرنے کا سوال اہم چیلنج بن گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت اس حوالے سے تذبذب کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق پنجاب میں پہلے ہی تتر …

Read More »

صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی

اسلام آباد(پاکستان امیج)صدر مملکت آصف علی زرداری نے متعدد اہم قانون سازی اقدامات، ایک تقرری، سول اعزازات اور خصوصی سزا معافی کی منظوری دے دی ہے۔ منظور کیے گئے قانون سازی اقدامات میں پاکستان سٹیزن شپ (ترمیمی) بل 2026، اخبار ملازمین (شرائطِ ملازمت) ترمیمی بل 2026، زکوٰۃ و عشر (ترمیمی) بل 2026، نیشنل آرکائیوز (ترمیمی) بل 2026، پاکستان نیمز اینڈ …

Read More »

گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ واریت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل

راولپنڈی(پاکستان امیج)چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے راولپنڈی میں اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء نے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی اور معاشرتی ہم آہنگی میں علماء کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے معاشرے میں اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کے …

Read More »