ملکی گیس کے شعبے سے بڑی خوشخبری، بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا

لاہور (پاکستان امیج)ملکی گیس کے شعبے سے بڑی خوشخبری، ضلع گھوٹکی میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا۔

کنویں سےچارکروڑ اسی لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کا یومیہ حاصل ہوگی،گیس کا ذخیرہ ماری انرجیز نے دریافت کیا،شیئرہولڈرز کو پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔

ماری انرجیز کےمطابق شمس ون نامی کنویں سے3075 میٹرگہرائی پرجنوری میں گیس کےآثارملے،کنویں سے چارکروڑ 80 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کایومیہ حاصل ہوگی،کنواں سو فیصد ماری انرجیزکی ملکیت ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت سےملک میں گیس کی طلب ورسد کےفرق میں کمی آئےگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *