پاکستان

وزیراعظم سے چینی سفیر کی اہم ملاقات، سی پیک 2 پر کام تیز کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وفاقی دارالحکومت میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ موجود تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے ’ٹو سیشنز‘ کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے چینی صدر …

Read More »

کراچی میں آج دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی(پاکستان امیج)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بارش کے دوران تندوتیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہے جبکہ شہر کے کچھ مقامات پر ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔ …

Read More »

پاکستان کا پہلا افقی تیل کا کنواں فعال، یومیہ پیداوار کتنی ہے؟

اسلام آباد(پاکستان امیج)ایس آئی ایف سی کی پالیسی معاونت اور توانائی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے مقامی پیداوار میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے حیدرآباد، سندھ میں پاساکھی 13 کنویں سے تیل کی پیداوار شروع کر دی جو پاکستان کا پہلا افقی آئل ویل ہے۔ یہ کنواں یومیہ 460 بیرل تیل پیدا کر …

Read More »

پی ایس ایل میچز کی وجہ سے پولیس کی عیاشیاں شروع ہو گئیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(پاکستان امیج)لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے پی ایس ایل میچ کے دوران سڑکیں بند کرنے اور ملزم کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ لاہورہائیکورٹ میں فراڈ کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملزم علی امیر کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف …

Read More »

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے پاکستانی انجینئرز کے لیے عالمی فری لانس پروگرام شروع کردیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان انجینئرنگ کونسل نے پاکستانی انجینئرز کے لیے عالمی فری لانس پروگرام شروع کر دیا۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے پاکستانی انجینئرز کے لیے ایک بڑے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے 5 ہزار انجینئرز کو فری لانسنگ میں تربیت دینے کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔ گلوبل انجینئرنگ فری لانس انیشی ایٹو کے تحت انجینئرز کو آن لائن تربیت …

Read More »

عوامی سہولت کیلئے ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاکستان امیج) محکمہ ہائی وے نے صوبے بھر کے تمام مینول ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا۔ اس کا مقصد اوورچارجنگ اور کرپشن کا خاتمہ اور ٹول وصولی کے نظام میں شفافیت لانا ہے، یہ فیصلہ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، جس میں ٹول …

Read More »

مسلسل تعطیلات سے تعلیم متاثر، پرائیویٹ سکولوں کا امتحانات مؤخر کرنے کا مطالبہ

لاہور(پاکستان امیج)پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں مسلسل تعطیلات کے باعث طلبہ کی پڑھائی شدید متاثر ہونے لگی ہے، جس پر پرائیویٹ سکولوں نے بورڈ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر رضأ الرحمان کے مطابق تعطیلات کے باعث نہم اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کا کورس مکمل کروانا مشکل ہو گیا …

Read More »

نادرا کے نئے دفتری اوقات کار کیا ہوں گے؟ اہم خبر

اسلام آباد(پاکستان امیج) عید تعطیلات کے بعد نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ نادرا کے جاری اعلامیہ کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے نادرا رجسٹریشن سینٹر (سنگل شفٹ) کے دفتری اوقات پیر تا جمعہ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔ ہفتے میں 6 …

Read More »

عمران خان کرکٹ کے ہیرو تھے انہیں سیاسی ہیرو نہیں کہہ سکتا: سہیل احمد

لاہور(پاکستان امیج)سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہےکہ عمران خان کرکٹ کے ہیرو تھے لہٰذا وہ انہیں سیاسی ہیرو نہیں کہہ سکتے۔ حال ہی میں ایک شو کے دوران سہیل احمد نے کہا کہ عمران خان ہیرو ہیں، اس بات سے کون مکر سکتا ہے؟ ن لیگ کے قائد ہوں یا بے شک پیپلز پارٹی کے قائد ہوں، اس بات …

Read More »

سونا ایک بار پھر مہنگا! جانیے 25 مارچ 2026 کو فی تولہ نرخ کیا ہیں

کراچی (ہپاکستان امیج)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں 4 لاکھ 64 ہزار روپے کی سطح پر موجود ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 25 مارچ 2026 کو 24 …

Read More »