پاکستان

آنکھ میں تکلیف کی شکایت پر بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ

راولپنڈی(پاکستان امیج)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، انہوں نے دائیں آنکھ میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا پمز اسپتال کے سربراہ شعبہ چشم ڈاکٹر محمد عارف خان نے معائنہ کیا۔ بشریٰ بی بی کو دائیں آنکھ سے دھندلا نظر …

Read More »

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم کا ایک ہفتے میں ایرانی صدر سے دوسرا رابطہ، کشیدگی میں کمی اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پاکستاناامیج)وزیراعظم شہبازشریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ایک ہفتے کے دوران دوسرا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جاری حالیہ کشیدگی کو کم کرنے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان گفتگو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، …

Read More »

لاہور: آپریشن تھیٹر میں 2 مختلف سرجریز کے دوران ڈاکٹرز کے مقابلے کی ویڈیو وائرل

لاہور(پاکستان امیج)لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں 2 مختلف سرجریز کے دوران ڈاکٹرز کے مقابلے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں 2 مختلف سرجریز کی جا رہی ہیں اور اسی دوران ڈاکٹر اور عملے کے ارکان وکٹری کا نشان بھی بناتے رہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت پنجاب …

Read More »

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے، معیشت کیلئے بڑی خوشخبری!

واشنگٹن (پاکستان امیج) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے جمعے کے روز پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے، جو کہ ملک کو 1.2 ارب ڈالر کی فوری فنڈنگ کی فراہمی کی جانب ایک بڑی اور کلیدی پیشرفت ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق، اس معاہدے کی حتمی منظوری فنڈ کے …

Read More »

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں فی لیٹر 22 روپے ، 3 پیسے اضافہ

اسلام اآباد(پاکستان امیج)لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 22 روپے 3 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 365 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔ گزشتہ رات مٹی کا تیل 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا …

Read More »

سونا سستا ہوگیا مگر کتنا ؟ جانیے ہفتہ 28 مارچ 2026 کے فی تولہ ریٹس

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ 28 مارچ 2026 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 262روپے خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یہ نرخ سہہ پہر 3 بجت تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن …

Read More »

پاکستانی روپیہ دباؤ کا شکار ہوگیا؟ جانیں ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسی کے تازہ ریٹس

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی مقامی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں آج کرنسی ریٹس میں معمولی رد و بدل دیکھنے میں آیا جہاں امریکی ڈالر نسبتاً مستحکم رہا جبکہ یورپی اور برطانوی کرنسیوں میں بھی ہلکی پھلکی تبدیلی ریکارڈ کی گئی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.50 روپے میں خریدا اور 280.20 روپے میں فروخت ہوا۔ اسی طرح یورو 322.02 …

Read More »

منی لانڈرنگ کے الزامات: فضیلہ عباسی پر مکمل اعتماد، میرا نام نہ لیا جائے۔حمزہ عباسی

لاہور(پاکستان امیج)ملک کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی ہمشیرہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق کیس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنی بہن پر مکمل اعتماد ہے، تاہم کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں، حالیہ خبروں میں میرا نام میری بہن سے متعلق الزامات کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے …

Read More »

موبائل ایپ نے لڑکی کو خطرات سے کیسے بچایا؟ جانیے نیکسٹ جنریشن سیفٹی ایپ کیا ہے

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان میں شہریوں کی حفاظت اور ہنگامی مدد تک فوری رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے نیکسٹ جنریشن سیفٹی ایپ متعارف کروائی ہے۔ یہ ایپ خاص طور پر لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں عوام کی حفاظت اور سہولت کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جوکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے زیرِ انتظام کام کرتی …

Read More »

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کا آغاز، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور

اسلام آباد(پاکستان امیج)ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی سے پاکستان میں 5G اسپیکٹرم اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا شاندار آغاز ہو گیا ہے۔ پاکستان بھر میں 300 سے زائد 5G سائٹس فعال جبکہ بڑے شہروں اور اہم مقامات پر سروس کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ جاز کی 180 اور زونگ کی 150 5G سائٹس فعال …

Read More »