لاہور(پاکستان امیج)لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں 2 مختلف سرجریز کے دوران ڈاکٹرز کے مقابلے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں 2 مختلف سرجریز کی جا رہی ہیں اور اسی دوران ڈاکٹر اور عملے کے ارکان وکٹری کا نشان بھی بناتے رہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے سخت ایکشن لیا اور اسپتال کی ایم ایس اور ہیڈ آف گائنی ڈپارٹمنٹ سے 3 روز میں جواب طلب کرلیا۔
اس کے علاوہ 4 ڈاکٹرز کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو بھی معطل کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اس طرح کے مبینہ اقدامات طبی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہیں، اقدام حکومتی قواعد اور اسپتال کے ایس او پیز کے تحت سختی سے ممنوع ہیں۔
مزید براں مجاز اتھارٹی نے اسے سرکاری ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت کی ایک سنگین مثال قرار دیا ہے۔
Pakistan Image